یمن کابحران شیعہ سنی کولڑانے کی امریکی سازش ہے ،پاکستان پرائی لڑائی لڑنے کامتحمل نہیں ہوسکتا‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل

دہشتگردوں کیلئے آپریشن ضرب عضب دراصل ضرب غضب بن چکاہے،حضورنبی کریم کی تلوارسے موسوم آپریشن ضرور کامیاب ہوگا، وزارت خارجہ کو بوڑھے مشیروں کے ذریعے چلایاجارہاہے، قوم کوحکمرانوں کے دعوے ،وعدے اورنعرے بہلانہیں سکتے‘ صاحبزادہ حامد رضا

منگل 31 مارچ 2015 23:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ یمن کابحران شیعہ سنی کولڑانے کی امریکی سازش ہے ،پاکستان پرائی لڑائی لڑنے کامتحمل نہیں ہوسکتا،دہشت گردوں کے لئے آپریشن ضرب عضب دراصل ضرب غضب بن چکاہے،حضورنبی کریم ﷺ کی تلوارسے موسوم آپریشن ضرور کامیاب ہوگا،وزارت خارجہ کو بوڑھے مشیروں کے ذریعے چلایاجارہاہے، قوم کوحکمرانوں کے دعوے ،وعدے اورنعرے بہلانہیں سکتے ،نااہل اورنالائق وزیروں کی چھٹی کروائی جائے ،حکمران امریکی وسعودی خوشنودی کے لئے قومی مفادات قربان نہ کریں ،پاکستان یمن کے بحران کے حل کے لئے سفارتی کردراداکرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال اوریمن کے بحران پراہل سنت کی مذہبی اور یوتھ کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامدرضانے کہاپنجاب حکومت کے جھوٹے مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔صوفیاکے ماننے والوں کے خلاف پولیس گردی ناقابل برداشت ہے اہل حق کوڈرایا،دبایا اورجھکایانہیں جاسکتاحکومت ریاست کے باغی لال مسجد کے خطیب کوگرفتارکرنے کی بجائے پرامن اورمحب وطن اہلسنت کے پیچھے پڑگئی ہے تاکہ دہشت گردوں کے خلاف آوازبلند نہ ہوسکے ۔

ہم حق وصداقت کی آوازبلندکرتے رہیں گے اوراہلسنت کے حقوق ومفادات کی جنگ پوری جرات اوراستقامت کے ساتھ جاری رہے گی پنجاب حکومت کے نارواسلوک سے اہلسنت میں اضطراب اورتشویش بڑھ رہی ہے پنجاب حکومت غداران وطن کو چھوڑ کرملک کے وفاداروں کوپکڑنے میں مصروف ہے ۔حکومت میلادوالوں کی بجائے فساد والوں کوپکڑے ۔انہوں نے کہاکہ حقیقی جمہوریت کے لئے قوم کولاڑکانہ اوررائیونڈ کی غلامی سے نجات دلاناہوگی ۔

بعض جماعتیں عسکری ونگ کے بغیرایک دن بھی سیاست نہیں کرسکتیں ۔جرائم پیشہ افراداوران کے سرپرستوں کو ایوانوں میں نہیں سلاخوں کے پیچھے ہوناچاہیے ۔جاگیرداراوروڈیرے سیاسی نظام پر قابض ہیں حکومت کسانوں کامعاشی قتل بندکرے۔پاکستان عرب ممالک کے تنازعات سے دوررہے۔پاکستان کودوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ریاست پاکستان کو عالمی سطح پر جاری شیعہ سنی کشمکش میں کسی صورت شریک نہیں ہوناچاہیے۔

پاکستانی عوام کی واضح اکثریت پاک فوج کو یمن بھیجنے کی مخالف ہے ۔اے پی سی سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی ،جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد نواز کھرل،سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی ،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن ، دنیا بھر میں یوتھ کی نمائندگی کرنے ولے سماجی رہنما ریحان طاہرچوہدری ، مصطفائی تحریک کے مرکزی سیکریڑی جنرل ممتاز ربانی ایڈووکیٹ ، سنی اتحاد کونسل یوتھ ونگ کے مرکزی صدر صاحبزادہ حسن رضا ،مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریڑی جنرل مفتی محمد سعید رضوی ،نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات خواجہ محمد ناصر رحمانی ،شیران اسلام پاکستان پنجاب کے صدر رانا آفتاب احمد،عوامی تحریک کے جنرل سیکریڑی پنجاب تنویر اعظم سندھو، پاکستان کونسل آف یوتھ کے مرکزی صدرسید حماد حسین، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمد صدیق جان ،مصطفائی جسٹس فورم انٹرنیشنل کے مرکزی صدر میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،منہاج القران کے لاہور کے نائب صدر چوہدری علی رضا نت ،اسلامک ریسرچ کونسل کے صدرمفتی کریم خان ،بز م ہمدم پاکستان کے قاری سیلم ہمدمی ،جماعت فروغ فکر اسلام کے سربراہ علامہ عطاء الرحمن فاروقی ،انجمن شعور اسلام کے سیکریڑی جنرل اخلاق احمد ربانی ،ممتاز قادری لورز فورم کے صدر حافظ سرفراز صدیق ،انجمن نوجوانان اسلام کے صدر محمد طلحہ صدیقی ،شیڈ فاونڈیشن کے منظور احمد نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں