تحریک انصاف کے لاہور کنٹونمنٹ کے پارٹی امیدواروں کی ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات،

کینٹ ٹاوٴن کے بلدیاتی امیدواران کے لیے پی ٹی آئی لاہور آفس سے جاری کردہ ٹکٹوں کی حتمی فہرست

منگل 31 مارچ 2015 23:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے لاہور کنٹونمنٹ سے ٹکٹ حاصل کرنے والے پارٹی امیدواران نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقا ت کی اور پارٹی کی طرف سے کئے جانے والے اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے عمران خان کی طاقت میں اضافے کا باعث بنیں گے ۔

کینٹ ٹاؤن کے پارٹی امیدواران سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلا شبہ ہر یونین کونسل میں ایک سے زائد اہل امیدواران موجود تھے اور میرٹ کے ساتھ ساتھ دیگر تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے بہترین امیدوار کا فیصلہ کرنا پارلیمانی بورڈ کیلئے انتہائی مشکل مرحلہ تھا جسے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ کینٹ ٹاؤن کی ہر وارڈ میں خواتین اور نوجوانوں کی فورس بلدیاتی الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ تحریک انصاف کو کامیابی سے ہم کنار کریں گے اور 25اپریل کو جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بلے کے نشان پر الیکشن لڑتے ہوئے نواز لیگ کو شکست دیں گے ۔مزید برآں کینٹ ٹاوٴن کے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں پی پی 156لاہور کینٹ کی وارڈ نمبر 1 سے محمد علی خان، وارڈ نمبر2چوہدری اخلاق حسین، وارڈ نمبر3رشید احمد، وارڈ نمبر4فیصل فریاد، وارڈ نمبر5عشرت حسین، وارڈ نمبر6محمد تیمور اختر، وارڈ نمبر7چوہدری محمد عمر طالب اور والٹن کینٹ وارڈ نمبر 1سے محمد احسان محمود بٹ،والٹن وارڈ نمبر 2سے ملک طاہر محموداور والٹن کینٹ وارڈ نمبر 5سے چوہدری محمد اکبر گجر شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے پی پی 155والٹن کینٹ بورڈمیں وارڈ نمبر3سے فیصل حاکم بھٹی، وارڈ نمبر4محمد اسلم جٹ،وارڈ نمبر7عظمت اللہ وڑائچ، وارڈ نمبر8ارشاد محمود خان اور والٹن وارڈ نمبر9میں شیخ بشارت علی اورلاہور کینٹ وارڈ نمبر8سے چوہدری دلشاد اکبراور لاہور کینٹ وارڈ نمبر 10میں الیا س علی بھٹی کو تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں جن کی حتمی منظوری تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے دے دی ہے جبکہ ان امیدواروں کی سفارشات ضلعی بورڈ میں شعیب صدیقی ، اویس یونس ،حافظ فرحت عباس اور ڈاکٹر زرقا تیمورنے کیں تھیں اور اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ چئیر مین عمر ان خان،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے دفاتر اسلام آباد میں بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں