ورلڈ کپ 2015ء کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے

بدھ 1 اپریل 2015 12:30

ورلڈ کپ 2015ء کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء ) 11ویں آئی سی س ورلڈ کپ 2015ء کے کئی سابقہ ریکارڈ پاش پاش ہو گئے ۔ میگا ایونٹ میں مارٹن گپٹل اور کرس گیل نے ڈبل سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔ سری لنکن سٹار بلے باز سنگاکارا نے مسلسل چار سنچریاں بنا کر ورلڈ کپ اور ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

اس بار ٹورنامنٹ میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا اور مجموعی طور پر 34 سنچریاں بنیں۔

اس سے قبل 2011 ورلڈ کپ میں 24 تھری فیگر اننگز کھیلی گئی تھیں۔ میگا ایونٹ میں ٹیموں کی جانب سے زیادہ بار 300 پلس ٹوٹل کا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ اس بار ٹورنامنٹ میں ٹم ساﺅتھی نے بیسٹ باﺅلنگ کی انہوں نے 33 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے سٹیون فن اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی نے ہیٹ ٹرک کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں