اداکارہ زارا اکبر پہلی مرتبہ عارف والا میں پرفارم کریں گی

بدھ 1 اپریل 2015 12:46

اداکارہ زارا اکبر پہلی مرتبہ عارف والا میں پرفارم کریں گی

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) اداکارہ زارا اکبر پہلی مرتبہ عارف والا میں پرفارم کریں گی ۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ زارا اکبر عارف والا میں نیلم تھیٹر میں 3اپریل سے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ سیریل ”پیسہ تیرا پیار میرا “میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں مختارچن ،عامر سجن ،صداقت ناز چاندنی سحر اور عیشا منی شامل ہیں ۔ڈرامہ کے پرڈویوسر شاہد چوہدری اور ڈائریکٹر صداقت ناز ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں