پرویز الٰہی دور کے ترقیاتی کاموں کو عوام آج بھی یاد کرتی ہے‘ میاں کامران سیف

بدھ 1 اپریل 2015 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا دور حکومت پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا دور تھا جس میں ہر طبقہ فکر خوشحال اور مطمئین زندگی بسر کر رہا تھا ان کے دور کے منصوبے1122،وارڈن نظام،ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات وغیرہ آج بھی مقبول ترین منصوبے ہیں اور عوامی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ۔انہوں نے 5سال میں55سال جتنا کام کیا چوہدری پرویز الٰہی دور کے ترقیاتی کاموں کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں ۔جتنے روڈز او ر سڑکیں ان کے دور میں بنائی گئیں موجودہ اور گذشتہ حکمرانوں نے ماسوائے نعروں کے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آج بھی عوام میں مقبول ترین جماعت ہے ،جبکہ موجودہ حکمرانوں کی مقبولیت کا گراف گر رہا ہے ۔

چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے ڈیڑھ سال اقتدار میں رہ کر ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا ہے بے روزگاری، مہنگائی اور خودکشیوں کی شرح پہلے سے کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔کسان اپنے جائز کام نہ ہونے پر خودکشی پر مجبور ہیں لاہور پریس کلب کے سامنے کسان کا5سال سے کلیم نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش انتہائی المیہ انگیز واقعہ ہے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے وہ اپنے مطالبہ کے لیے سڑکوں پر آتے ہیں تو ان کا لاٹھی چارج سے استقبال کیا جاتا ہے آج ہر طبقہ فکر اپنے مطالبہ کیلئے سڑکوں پر ہے یہی وجہ ہے کہ عوام چوہدری پرویز الٰہی کا دور واپس لانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں