حکومتی رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کے گھر پر فائرنگ ،2پولیس اہلکار زخمی

بدھ 1 اپریل 2015 16:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کے گھر پر فائرنگ میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راشدہ یعقوب گاڑی میں سوار ہو کر گھر پہنچیں تو انکا تعاقب کرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم پی اے راشدہ یعقوب کے شوہر کا کہنا کہ کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں