مسلمانوں کے روحانی مراکز حرمین شریفین کی حفاظت اپنا ایمان اور عقیدہ سمجھتے ہیں ‘ مولانا ابو الہاشم

ہم سب کو متحد ہوکر عالم اسلام کے خلاف جاری یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ امیر جماعة الدعوة لاہور

بدھ 1 اپریل 2015 18:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جماعة الدعوة لاہور کے امیر مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے روحانی مراکز حرمین شریفین کی حفاظت اپنا ایمان اور عقیدہ سمجھتے ہیں اور اس کے دفاع کے لیے جان، مال، بھائی و بیٹے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، عرب لیگ کے اجلاس میں مشترکہ دفاع کی اہم تجویز کا دائرہ کاربڑھاتے ہوئے اس میں دیگر تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے بھی مشاورت کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ کرنسی و تجارت کی پالیسی بھی مرتب کی جائے اور اسلام کی نشاة ثانیہ کے لیے یہ کارواں جاری رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ میں ہونے والے ضلعی ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں جوحالات جاری ہیں یہ سب اُن صہیونی اور امریکی سازشوں کا حصہ ہیں جس کے ذریعے انہوں نے پہلے عراق کو اُجاڑا، لیبیا کو برباد کیا، شام میں انتشار پھیلایا اور یمن میں بغاوت کھڑی کی ۔

(جاری ہے)

اس بغاوت کو یہاں ہی کچلنا بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کا سیاسی و عسکری اتحادبہت ضروری ہے۔ ہم سب کو متحد ہوکر عالم اسلام کے خلاف جاری یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عرب روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے دشمن کو پہچانا ہے اور اسلام دشمن عالمی اداروں کے امریکی چنگل سے نکل کر عرب ممالک کے عسکری اتحاد کے ساتھ میدان میں اُترے ہیں ۔ مولانا ابو الہاشم نے کہاکہ ہم الحمدللہ سعودی حکومت کی سربراہی میں بننے والے اتحاد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔عرب لیگ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مسلمانوں کو فرقہ واریت کے ذریعے تقسیم کرنے کی سازشیں اب نہیں چلیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں