لاہور ہائیکورٹ کے بیلف نے زمیندار کی قید سے دو بہن بھائیوں کو بازیاب کرا لیا

بدھ 1 اپریل 2015 19:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی قید سے دو بہن بھائیوں کو بازیاب کرا کے رہا کر نے کا حکم دیتے ہوئے مقامی پولیس کو زمیندار کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے ٹھیکری والا کے زمیندار سے بازیاب کرائے گئے دس سالہ وقاص اور بارہ سالہ آسیہ کوعدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

بیلف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ زمیندار نے دونوں بہن بھائیوں کو گزشہ ڈیڑھ برس سے اپنی قید میں رکھا ہوا تھا اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی تھی۔

دونوں بہن بھائیوں کو اس عرصے کے دوران اپنے ماں باپ سے بھی نہیں ملنے دیا گیا۔فاضل عدالت نے دونوں بہن بھائیوں کو ان کی ماں کے حوالے کرتے ہوئے مقامی پولیس کو زمیندار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں