لاہور : کیولری گراونڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی ہلاکت کا وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 11:09

لاہور : کیولری گراونڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی ہلاکت کا وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اپریل 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ رات با اثر افرا د کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالبعلم زین کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فوری گرفتااری کی جائے اور ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے . وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مقتول زین کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں