پاکستان فلم انڈسٹری کا بحرا ن خاتمے کے قریب ہے ‘ ہدایتکار سید نور

جمعرات 2 اپریل 2015 12:26

پاکستان فلم انڈسٹری کا بحرا ن خاتمے کے قریب ہے ‘ ہدایتکار سید نور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں اور اب فلم انڈسٹری کا بحران خاتمے کے قریب ہے ،شائقین کو اب ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورحاضر کے پڑھے لکھے نوجوان ہدایت کار وں نے بڑی معیاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین فلمیں بنائی ہیں جن کو دیکھ کر میں خود بڑا متاثر ہوا ہوں ،رواں سال میری 3فلمیں ریلیز ہونگی جس میں نئے لوگوں کو بھی مواقع فراہم کیے گئے ہیں اور یہ سال فلم انڈسٹری کے لئے کامیابی کی نئی امید لے کر آئے گا ۔

سید نور نے کہا کہ نئے لوگوں کی آمد سے ہماری انڈسٹری میں ایک نئی جدت آئی ہے اور شائقین فلم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں