فائرنگ سے نوجوان قتل ، سابق وزیر مملکت کے بیٹے کے 7گارڈ گرفتار ، مصطفی کانجو تاحال فرار

جمعرات 2 اپریل 2015 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پولیس نے کیولری گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان کو قتل کرنے والے سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے کے 7 گارڈزکو گرفتار کر لیا جبکہ مصطفی کانجو تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف نے سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کی فائرنگ سے 15سالہ نوجوان زین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ جبکہ پولیس نے مصطفی کانجو کے 7گارڈز کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم مصطفی کانجو تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈاکٹرز کی جانب سے زین کی پورسٹ مارٹم جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق زین کو ایک فائر لگا اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد مصطفی کانجو نے فائرنگ کر کے 2افراد کو زخمی کیا تاہم ایک نواجوان زین دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں