لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 2 اپریل 2015 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکمران دو سالوں میں انرجی کرائسز کے لئے کئی معاہدوں کی تشہر تو کرتے رہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل کے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں عوام کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل کا بدستور سامنا ہے لیکن حکمران اپنی تر جیحات بدلنے کو تیار نہیں غر یبوں کے مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عام انتخابات کے دوران جوش خطابت میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر آج حکمرانوں کو کوئی وعدہ یاد ہے اور نہ ہی وہ مسائل کو حل کر نے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں