لاہور : زین قتل کیس کے نامزد ملزم مصطفی کانجو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 14:03

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : لاہور میں کیولری گراؤنڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے زین کے قتل میں ملوث نامزد ملزم مصطفٰٰٰی کانجو کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفٰی کانجو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق تمام ائیر پورٹس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے اور ہدایات کی گئی ہیں کہ مصطفٰی کانجو کو بیرون ملک روانہ نہ ہونے دیا جائے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں