وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
صوبائی وزراء، کمشنرز اور انتظامیہ اتوار بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا خودباقاعدگی سے جائزہ لیں،وزیراعلیٰ کی ہدایت
جمعرات 2 اپریل 2015 20:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں اشیائے ضروریہ، ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔کسی کو بھی اوورچارجنگ کے ذریعے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔
عوام کو ریلیف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کمربستہ ہو جائیں۔ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی کم قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام سے صوبے بھر کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔(جاری ہے)
ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ کے نظام پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اتوار بازاروں میں تمام برانڈز کے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی نئی کم مقررکردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزراء، کمشنرز اور انتظامیہ اتوار بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا خود جائزہ لیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کی مکمل روک تھام کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا جائے ۔ ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے اور نئی قیمتوں کا اطلاق پورے صوبے میں یقینی بنایا جائے تاکہ اس ضمن میں فراہم کئے جانے والے ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔ عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی سماجی و معاشی انصاف کے زمرے میں آتا ہے،متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے۔سیکرٹری صنعت و لائیوسٹاک نے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزراء بلال یاسین، چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز صنعت و لائیوسٹاک،سیکرٹری اطلاعات، زراعت، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امیر العظیم کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو انکی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ..
ایران کے غزہ فلسطین پر جرات مندانہ مؤقف اور اقدام کی تحسین ،ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم ..
شہبازطالب کووفاقی وزیراطلاعات کا سٹاف آفیسرمقررکردیا گیا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع
دانیال گیلانی تبدیل ،احمد عزیزتارڑ سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا گیا
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا ..
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی