خراب ٹرف ، دورہ آسٹریلیا اور کوریا کی تیاری کیلئے قو می ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

جمعہ 3 اپریل 2015 12:22

خراب ٹرف ، دورہ آسٹریلیا اور کوریا کی تیاری کیلئے قو می ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، قو می ہا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ خراب ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دورہ آسٹریلیا اور کوریا کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری تھا کہ اچانک کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا کہ ناقص ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اب تک 6 کے قریب کھلاڑی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔کھلاڑیوں کو10 اپریل کونیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی ہاکی ٹیم 28 اپریل کو ہوبارٹ روانہ ہوگی جہاں چار ملکی سیریز کھیلی جائیگی۔اگلے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے دورہ کیلئے روانہ ہوگی جہاں پانچ میچوں کی سیریز شیڈول ہے، رواں ماہ پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا جانا تھا۔تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں