اظہر علی کو ون ڈے کا کپتان بنانا درست فیصلہ ہے، وسیم اکرم

جمعہ 3 اپریل 2015 12:22

اظہر علی کو ون ڈے کا کپتان بنانا درست فیصلہ ہے، وسیم اکرم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اظہر علی کو ون ڈے کا کپتان بنانا درست فیصلہ ہے، پاکستان کو یو اے ای کے گراؤنڈ میں جاندار وکٹیں بنانی چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانا درست فیصلہ ہے،جسے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستان کو جاندار وکٹیں بنانی چاہیئیں کیونکہ ہوم گراؤنڈ میں گرین شرٹ وکٹ بنا کر ہی پاکستان کی کرکٹ بہتر ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں