پاکستان کرکٹ ٹیم13اپریل کوبنگلہ دیش روانہ ہوگی

جمعہ 3 اپریل 2015 12:28

پاکستان کرکٹ ٹیم13اپریل کوبنگلہ دیش روانہ ہوگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورے کا پروگرام طے کرلیا ہے ۔جس کے مطابق پاکستان ٹیم13اپریل کوبنگلہ دیش روانہ ہوگی۔سیریز کا آغاز تین ون ڈے میچز سے ہوگا۔پاکستان اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے2ٹیسٹ 3, ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز پرمبنی سیریز کا پروگرام منظورکرلیا ہے۔ پی سی بی کا تین رکنی سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش سے واپس آچکاہے جس کی رپورٹ اور کلیئرنس کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ کے بعد تیرہ اپریل کو ڈھاکا روانہ ہوگی۔سیریز کا آغاز تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔پہلا ون ڈے میچ سترہ اپریل کو شیربنگلہ اسٹیڈیم میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائیگا۔ بقیہ دو ایک روزہ میچز انیس اور بائیس اپریل کو ہوں گے۔سیریز کا واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چوبیس اپریل کو کھیلاجائے گا۔پہلا ٹیسٹ اٹھائیس اپریل سے دومئی تک شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔ چھ سے دس مئی تک دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی ظہوراسٹیڈیم چٹاگانگ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں