اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ،اب چاہتاہوں پاکستان کو مسائل سے نجات ملے‘ عرفان کھوسٹ

جمعہ 3 اپریل 2015 13:12

اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ،اب چاہتاہوں پاکستان کو مسائل سے نجات ملے‘ عرفان کھوسٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران کبھی کام چوری نہیں کی بلکہ ہمیشہ کام کو کام سمجھ کر کیا اس وجہ سے آج بھی اپنا ایک نام رکھتاہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1965ء میں کیا تھا اور اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود میرا سفر کا میابی سے جاری ہے۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی اور شعبہ جہاں بھی لوگ ایمانداری سے کام کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ کا میابی ان کے قدم چومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ہے اور اب یہ چاہتاہوں کہ پاکستان کو مسائل سے نجات ملے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں