اجناس کی کم قیمتیں ملنے سے گنے ،چاول ،سبزیوں اور کپاس کے کاشتکاروں کی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی ،کسان بورڈ پاکستان
جمعہ 3 اپریل 2015 14:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے کسانوں کے حقوق کیلیے چلائی جانے والی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں اپنے دفتر میں تنظیمی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے کہا کہ سبزیوں ،دھان،کپاس ،گنے اور آلو کی کم قیمتیں ملنے سے زرعی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور آئندہ فصل کیلیے بینک گندم خریدنے کیلیے قرضہ دینے سے انکاری ہیں.تیل کی قیمتوں میں پھر بلا جواز اضافہ کرکے زرعی مشینری اور ٹیوب ویلوں پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بے تہاشا قیمتوں کی وجہ سے ٹیوب ویل بند ہو رہے ہیں۔اوراگر حکومت نے زرعی شعبہ کو بلاسود قرضے دیکر سہارا نہ دیا تو زراعت کی تباہی یقینی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت کسانوں کے اربوں روپے شوگر ملوں،آڑھتیوں اور تاجروں کی طرف واجب الادا ہیں مگرقانون نافذ کرنے والے ادارے مل مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے پر امن احتجاج کرنے والے کسانوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کر کے مالی دہشت گردوں کے ساتھی بن گئے ہیں،اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔
اگر حکومت نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرکے زرعی معیشت کو سہارا نہ دیا تو ملک میں زراعت کی تباہی یقینی ہے۔کسانوں کے مطالبات منوانے کیلیے کسان بورڈ کے زیر اہتمام ایک شاندار کنونشن مورخہ پانچ اپریل کوخانیوال اور ایک بہت بڑ ا "کسان کنونشن " چھ اپریل کو لیہ میں منعقد ہوگا جس سے کسان رہنماؤں کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے اور کسانوں سمیت تمام قرضہ جات کو اسلامی طریقے کے مطابق سود سے پاک کرنے کی کسان بورڈ کی مہم میں بنفس نفیس حصہ لیں گے۔ صادق خاکوانی نے اعلان کیا کہ خانیوال اور لیہ میں ہزاروں کسان انکا فقید المثال استقبال کریں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
سکھ یاتری کرتار پور،گورو دوارہ روہڑی صاحب اور ایمن آباد میں حاضری کے بعد جمعہ کو لاہور پہنچ گئے
رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ملتوی
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
قرآن پاک بے حرمتی کیس ،پانچ ملزمان کی ضمانت منظور
برائلر گوشت کی قیمت میں2روپے کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
وفاقی حکومت چینی کی برآمد کی کسی صورت اجازت نہ دے ‘ مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن
ٹیکس بارز،آئی سی اے ،چیمبرز کی مشاورت کے بغیر جاری ہوئے ہیں ایس آر اوز واپس لئے جائیں‘ مقررین
ْروٹی کی نئی قیمت کے اطلاق کیلئے پنجاب حکومت متحرک، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے 817افراد گرفتار
پائیدار ترقی کیلئے ہر شعبے میں اصلاحات کا عمل شروع کیا جارہا ہے ‘ چوہدری شافع حسین
عدالت کا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر افسران تبدیل کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا