اراکین پنجاب اسمبلی نے نظر انداز حلقوں کے لئے مزید فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 15:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب اراکین صوبائی اسمبلی نے نظر انداز حلقوں کے لئے فنڈ کا مطالبہ کر دیا جبکہ چوالستان کے علاقے کے لئے زیادہ وسائل مختص کرنے پر بھی زور دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نظام محمود نے یہ تجویز دی کہ ان کے حلقہ ڈیرہ غازی خان کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے ملک احمد سعید خان نے کہ اکہ ان کے حلقے میں ہسپتالوں ، سڑکوں اور لڑکیوں کے لئے تعلیمی اداروں کی کمی ہے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ میں رقوم مختص کرنے کی ضرورت ہے ای ک اور رکن صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان نے مطالبہ کیا کہ گوجرانوالہ میں سکلوں اور پارک جیسی تفریحی سہولیات کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تحسین فواد نے صاف پانی کے لئے اقدامات کرنے کی تجویز دی ۔ اراکین صوبائی اسمبلی چولستان میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ فوزیہ ایوب خان نے کہا کہ چولستان کو اگلا سیاحتی مقام دینے کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے تاہم یہ علاقے ترقیاتی کام کے حوالے سے سب سے زیادہ نظر انداز ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پینے کا صاف پانی ، ہسپتال اور سکول ایسے ایریاز ہیں جس کو فوری توجہ کی ضرورت ہے محمد اسلم خان نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کی ضرورت ہے اور بجٹ میں کسانوں کے لئے اس میں دفعات شامل کی جائیں ۔ ان کی توجہ ایک ایم پی اے راحیلہ یعقوب کے گھر پر ہونے والے حملے پر بھی دلائی گئی جس میں ان کے دو محافظ شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں