کرینہ کپور جیسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں۔ردا عاصم

جمعہ 3 اپریل 2015 16:47

کرینہ کپور جیسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں۔ردا عاصم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)معروف چائلڈ سٹار رداعاصم نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء سے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ کرینہ کپور جیسی مشہور اداکارہ بننا چاہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ردا عاصم نے بتایاکہ ان دنوں وہ پاکستان کی مہنگی ترین ڈرامہ سیریل”مورمحل“ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ”گنہگارکون“ اور”کس سے کہوں“ کی ریکارڈنگز بھی کروا رہی ہیں۔

ردا عاصم نے کہاکہ پاکستانی فلموں کا معیار اب بہت بہتر ہوتا جارہاہے حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے اور فلم انڈسٹری کو سنبھالا بھی دیاہے۔ردا عاصم نے مذید کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں اور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور جتنی شہرت حاصل کریں کیونکہ کرینہ کپور ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں