وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی زاہد علی خان کے بھائی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 اپریل 2015 17:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی زاہد علی خان کے بھائی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں