پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا خوشاب،میانوالی اور سرگودھا کے 181 پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب تقسیم کرنے کا کام مکمل

جمعہ 3 اپریل 2015 18:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے خوشاب،میانوالی اور سرگودھا کے اضلاع کے181 پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب تقسیم کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ان سکولوں کے طالب علموں میں رواں تعلیمی سال کے لئے مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ کتب تقسیم کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اوکاڑا،پاکپتن اور ساہیوال کے 139 پارٹنر سکولوں میں 2 لاکھ نصابی کتب تقسیم کر دی ہیں۔

نصابی کتب کی تقسیم کے لئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ڈائریکٹر فنانس کامران حفیظ کی قیادت میں کمیٹی قائم کی ہے اور پارٹنر سکولوں میں کتابیں تقسیم کرنے کے لئے مختلف اضلاع میں 20 پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں جہاں پر پارٹنر سکولوں کے 16 لاکھ طالب علموں کے لئے 60 لاکھ کتابیں فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں