وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کا اجلاس
سرکاری ونجی ہسپتالوں میں کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کویقینی بنانے کی ہدایت ہیلتھ کئیر کمیشن کے حوالے سے ریفارمز روڈ میپ وضع کرکے مستقبل کے اہداف کا تعین کیا جائے ‘ شہباز شریف
جمعہ 3 اپریل 2015 19:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا قیام صوبے میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کی جانب تاریخی اقدام ہے، پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ،اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیں،پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور متعلقہ محکموں کو مربوط انداز میں آگے بڑھنا ہے ۔
وہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ہیلتھ کئیر کمیشن کے ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کمیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔چےئرپرسن پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن جسٹس (ر) عامررضا خان نے کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناء الله،خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر نادیہ عزیز ،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، قاضی عدنان فرید، چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز ، طبی ماہرین اور بورڈ آف کمشنرز پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ صوبے بھر میں نئے ہسپتالوں کے قیام کے علاوہ میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ،پنجاب حکومت اسی مقصد کے پیش نظر عوا م کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے حوالے سے کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیم او رصحت کے شعبوں میں ریفارمز روڈ میپ کی طرز پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے متعلق بھی روڈ میپ وضع کیا جائے اورمستند ڈیٹا کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں او رکلینکس کی جیوٹیگنگ کے عمل کا آغاز کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری او رنجی ہسپتالوں کو کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کا پابند بنانا ضروری ہے اس مقصد کے حصول کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا جائے۔ا نہوں نے کہاکہ عوام کی آگاہی کیلئے سیمینارز کا اہتمام کیاجائے، تمام سٹیک ہولڈرز کو ان سیمینارز میں مدعو کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اہداف متعین کر کے ان کے حصول کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے۔صوبے میں عطائیت کے خاتمے کیلئے بھی جامع پلان وضع کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے اہداف کے تعین او ردیگر امور کے حوالے سے 14روز میں حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماڈل ٹائون کچہری میں سول عدالتوں کی منتقلی کے بعد وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے،لاہور بار ایسوسی ..
خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے پرنسپل کو ڈائریکٹرسپورٹس بنا دیا گیا
صوبائی دارالحکومت میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہو گی
کمشنر لاہور کا سرکاری قیمتوں پر روٹی و نان کی فروخت کا جائزہ لینے کیلئے گڑھی شاہو کے علاقے کا اچانک دورہ
کمشنر لاہور کا ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یو ای ٹی میں قائم آر او آفس کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گندم کٹائی کا افتتاح کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا آر او دفتر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر پولنگ سٹیشنز کا دورہ، ..
ٹ*گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہی: ملک ندیم اعوان
ج*سیاسی پختگی پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری : میاں ایوب
}پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا: ذوالفقار بسراء
Wصدر آصف زرداری کے خطاب کے وقت تحریک انصاف
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟