ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو پی سی بی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ کی وصولی سے روک دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 20:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے کی وصولی کرنے سے روکتے ہوئے محکمہ ایکسائز سے 9مئی کو جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ بورڈ نے جگہ لیز پر حاصل کر رکھی ہے،قوانین کے تحت لیز پر حاصل کی گئی جگہ پر پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے قوانین کے برعکس پی سی بی کو ایک کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ فاضل عدالت نے پی سی بی کے وکیل کے موقف کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے کی وصولی سے روکتے ہوئے 9مئی تک جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں