عدالتی حکم کے باوجوداندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر والڈ سٹی اتھارٹی کے افسران کیخلاف درخواست دائر

جمعہ 3 اپریل 2015 20:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء )عدالتی حکم کے باوجوداندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر والڈ سٹی اتھارٹی کے افسران کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے،پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے ہونے والی غیر قانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ذمہ دار افسران اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم صادر فرمایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں