ملک میں روئی کی پیداوار نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ، مارچ کے اختتام پر ایک کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار بیلز منڈیوں میں لائی گئیں
سندھ اوربلوچستان میں پیداوار میں بالترتیب 5.70فیصداور22.13فیصداضافہ ،پنجاب کے6 اضلاع میں پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی
جمعہ 3 اپریل 2015 21:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ملک میں روئی کی پیداوار نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ، مارچ کے اختتام پر 1کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار بیلز ملکی منڈیوں میں لائی گئیں،سندھ اوربلوچستان میں کپاس کی پیداوار میں بالترتیب 5.70فیصداور22.13فیصداضافہ ہوا ،پنجاب کے6 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں0.11فیصد سے لیکر37.38فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی تاہم پنجاب میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں 12.87فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق ملک میں 2011-12ء میں ایک کروڑ 48 لاکھ 13 ہزار بیلز کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ موجودہ سیزن میں اب تک لائی جانے والی بیلز گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ساڑھے 14 لاکھ بیلز زائد رہی ۔ پنجاب کی پیداوار 1 کروڑ 8 لاکھ بیلز رہی جبکہ سندھ کی پیداوار 39 لاکھ بیلز رہی۔(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی فصل کی اختتامی مرحلے پر صوبہ پنجاب کے6 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں0.11فیصد سے لیکر37.38فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں 12.87فیصد اضافہ ہوا ۔
جن اضلاع کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے ان میں پاکپتن ،وہاڑی،لودھراں،قصور،جھنگ اور سرگودھا شامل ہیں۔سندھ اوربلوچستان میں کپاس کی پیداوار میں بالترتیب 5.70فیصداوربلوچستان میں 22.13فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سندھ میں یکم اپریل تک3974500گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3760132گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی تھی۔بلوچستان کی جننگ فیکٹریوں میں یکم اپریل تک 77002گانٹھ کپاس پہنچی ۔صوبہ سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے 11اضلاع میں سے 2اضلاع حیدرآباداورجامشورو میں بالترتیب 10.83 اور 21.56فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔سندھ کاضلع سانگھڑ کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پہلے نمبر پررہا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت