ہماری ٹی20 کی ٹیم بہت اچھی ہے‘ ہمیں اس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا‘ ہارون الرشید

جمعہ 3 اپریل 2015 21:29

ہماری ٹی20 کی ٹیم بہت اچھی ہے‘ ہمیں اس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا‘ ہارون الرشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہماری ٹی ٹونٹی کی ٹیم بہت اچھی ہے۔ ہمیں اس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ ایک روزہ ٹیم کے پاس بہت سارے مواقع ہیں۔ آئندہ 4سال بعد ورلڈکپ 2018 میں ہونا ہے اور اس میں ہماری رینکنگ بہت پیچھے ہے۔ توانا حالات کو دیکھتے ہوئے سلیم جعفر‘ کبیر خان اور اظہر خان نے کافی حد تک اس پر کام کیا ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارا اسپر ٹور بنگلہ دیش کا ہے لہٰذا یہ ٹور بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ بنگلہ دیش کے ٹور کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قذاتی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں تین فارمیٹ کی ٹیموں کا انتخاب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جن میں سے ایک ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم کے انتخاب میں انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں تمام کھلاڑیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی ذات پرپاکستان کو ترجیح دیں۔

پاکستان کے علاوہ انکو اور کچھ نہیں سوچنا چاہئے۔پہلے جو انسدادکرکٹ کھیلنے کا طریقہ کار اپنایا گیا اسکو یکسر ختم کرنا ہوگا۔ ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ضروری ہوگیا ہے۔کرکٹنگ ڈسپلن کی پابندی بہت ضروری ہوگی اور لڑکوں کو پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر کارکردگی دکھانی ہوگی۔ اگر کسی نے اس ڈسپلن کو توڑا تو پھر وہ ٹیم میں نہیں رہے گا۔ تین فارمیٹس کا اعلان کرتے ہوئے ہارون الرشید نے بنگلہ دیش کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی وائس کپتان، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان شامل ہیں۔

ایک روزہ سکواڈ میں سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل، سہیل خان، یونس خان شامل ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوینٹی سکواڈ جو 25 اپریل کو بنگلہ دیش کے دورے پر جائے گا‘ میں احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، شاہد آفریدی (کپتان)، سہیل تنویر، سعید نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، عمر گل اور جنید خان شامل ہیں۔ (قیوم زاہد)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں