نئی داخلہ مہم کے دوران پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو تعلیم د لوائیں گے ‘ رانا مشہود احمد

پنجاب میں دنیا کا بہترین سکول سسٹم موجود ہے ،پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم کا آغاز کردیا گیا ہے‘ صوبائی وزیر تعلیم

جمعہ 3 اپریل 2015 21:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی داخلہ مہم کے دوران پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو تعلیم د لوائیں گے ، پنجاب حکومت سکولوں کی مسینگ فیسلیٹیز پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور ٹیچرز کی کمی کو پورا کرکے میرٹ پر کام کیا جارہا ہے ،پنجاب میں دنیا کا بہترین سکول سسٹم موجود ہے ، پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، پانچ سال سے سولہ سال تک کے تمام بچوں کو پنجاب حکومت مفت تعلیم دے رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا مقصد معیارتعلیم کو بڑھانا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس راجن پور کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی سی اوراجن پورغازی امان اللہ، مقامی ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری ،میناجعفر لغاری ، چیئرمین بورڈ فیض اللہ ترین ،ڈائریکٹرکالجز الطاف حسین ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی ایم او عبدالرؤف ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان وراجن پور چوہدری مختار اوردیگر متعلقہ آفیسران اور ایم پی اے ،ایم این اے کے نمائندگان موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہااس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے والدین ،استاتذہ اور شہری ،میڈیا،وکلاء ،علماء اپنا بھرپور کردار اداکریں ۔اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اعتماد بحال ہورہا ہے ضلع راجن پور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور یہ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں محنت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پارلیمینٹیرین ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں کا دورہ کریں گے اور سکول کونسل کو فعال کیا جائے گا تاکہ سکول اور بچوں کے مسائل فوری طور پر حل ہوں۔

کوالٹی کو بہتر بنائیں اور میرٹ پر کام کریں تعلیم کو عبادت سمجھ کو کام کیا جائے اور چیلنجز کا مقابلہ کر کے محرومیوں کو ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد جن سکولوں میں بجلی نہیں پہنچ سکی وہاں سولر سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں