والڈ سٹی اتھارٹی نے رنگیلا رکشہ کا افتتاح کر دیا

رکشہ ٹورازم سیاحت کی ایک منفرد روایت ہے ، سیاحت کو فروغ ملے گا‘ ڈی جی کامران لاشاری

جمعہ 3 اپریل 2015 22:14

والڈ سٹی اتھارٹی نے رنگیلا رکشہ کا افتتاح کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء )والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے رنگیلا رکشہ کے نام سے رکشہ ٹورازم کاافتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب کا آغاز شاہی قلعہ کے عقب میں واقع فوڈ سٹریٹ سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران لاشاری نے کہا کہ رکشہ ٹورازم سیاحت کی ایک منفرد روایت ہے جس کا آغاز اندرون لاہور کی سیاحت کے فروغ کے لئے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رکشہ ٹورازم کی سیاحوں نے بہت حوصلہ افزائی بھی کی ہے اوراتھارٹی کے اس قدم کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی اندرون لاہور کی بحالی اور مرمت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ تقریب میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر ، ترجمان تانیہ قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر الحسن اور میڈیا و مارکیٹنگ آفیسر اویس رضا بھی موجود تھے۔ تقریب میں سیاحت کے شائقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب کے پہلے روز کی مناسبت سے مفت رکشہ ٹورازم سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں