سمیع اسلم اور بابر اعظم اچھی کار کردگی دکھانے کے لیے پر عزم

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:05

سمیع اسلم اور بابر اعظم اچھی کار کردگی دکھانے کے لیے پر عزم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانیوالے سمیع اسلم اور بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مستقل جگہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سمیع اسلم کہتے ہیں قومی انڈر نائیٹین اور اے ٹیم کی سطح پر کھیلنے کے بعد پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنے پر ان کے خواب کی تعبیر ہوگئی ہے اور وہ اس سلیکشن کو اپنی پرفارمنس سے درست ثابت کریں گے۔سمیع اسلم اوپننگ بلے بازبابراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جگہ ملنے سے محنت کا ثمر مل گیا اور اب کارکردگی دکھا کر مستقل جگہ بنانا ان کا ہدف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں