مصطفی کانجو کی فائرنگ سے جاں بحق طالبعلم زین کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم زین کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق گردن میں لگنے والی گولی سے زین کی موت ہوئی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں دو کاروں کے تصادم کے بعد تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر گارڈز سمیت فائرنگ کرنے والے سابق وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو کی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے زین علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق زین علی کی موت گردن پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ۔ گولی گردن میں سامنے سے داخل ہو کر پیچھے سے ہڈی توڑتے ہوئی نکل گئی اور زین کو صرف ایک ہی گولی لگی جو اس کی موت کا سبب بنی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں