ہسپتالوں میں جنرل فزیشن کی تعداد بڑھائی جائے،بشیر مہدی

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)ہسپتالوں میں جنرل فزیشن کی تعداد بڑھانا ضروری ہوگئی ہے ۔ہر ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کی نسبت سے جنرل فزیشن کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس میں ایک سال میں جنرل فزیشنز نے گیارہ ہزار مریضوں کا معائنہ کیا جو کہ بڑی تعداد ہے ۔

صاحبان ثروت تو نجی ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں اصل مسئلہ بے وسیلہ افراد کا ہے جن کا سارا انحصار سرکاری ہسپتالوں پر ہے ۔صحت مند قو م سے ہی ریاست ترقی کرتی ہے جہاں لاغر افراد بستے ہوں وہاں ترقی کے امکانات بھی معدم ہوتے ہیں ۔جنرل فزیشنز کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں