”شہباز شریف کے سینے میں وہ دل دھڑکتا ہے جس میں صرف عام آدمی کا درد ہے“

وقت کی پابندی کا عملی مظاہرہ، وزیراعلیٰ نے تالیاں بجا کر کارپورلرز کی تربیت اور مہارت کو سراہا

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کے لئے مقررہ وقت پر ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول ، بیدیاں روڈ پہنچے۔ #وزیر اعلیٰ نے پاس آؤٹ ہونے والے کارپورلرز کے مارشل آرٹس، فائرنگ ٹیکنیکس ، انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا خاکہ ، اونچائی سے ریمبلنگ اور دیگر مظاہروں کو بہت پسند کیا اور تالیاں بجا کر کارپورلرز کی کارکردگی کی داد دی ۔

# وزیر اعلیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد وزیر اعلیٰ جب جیپ پر واپس آ رہے تھے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے ”وزیر اعلیٰ شہباز شریف زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔# پاس آؤٹ ہونے والے کارپورلرز نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دینے اور وطن عزیز پر جاں نثاری کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

# وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ کارکردگی پر کارپورلرز میں انعامات تقسیم کئے۔

#وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی نشست پر بیٹھے نوٹس لیتے رہے۔# کارپولرز کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے دوران وزیر اعلی کے چہرے پر خوشی و مسرت کے تاثرات نمایاں تھے۔ # انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

# صوبائی دزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے سینے میں وہ دل دھڑکتا ہے جس میں صرف عام آدمی کا درد ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کے خواب کو عملی تعبیر دینے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے رہنمائی اور تعاون کی تعریف کی # پاس آؤٹ ہونے والے کارپورلرز نے وزیر اعلیٰ کو سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا ۔#آئی جی پولیس پنجاب نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ # تقریب اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیرہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں