دس سنٹرل جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس اور دیگر استعمال کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 8کروڑ جاری

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)کفایت شعاری کمیٹی کی سفارش پر پنجاب حکومت نے دس سنٹر ل جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس اور د یگر استعمال کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 8کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 8کروڑ روپے سے کوٹ لکھپت جیل سمیت دس سنٹرل جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کے لئے دس کاریں ،لاہور کی دو جیلوں سمیت 24جیلوں کے لئے ٹریکٹر ٹرالیاں اور جیل ٹریننگ کالج کے لئے کوچ اور ہائی ایس وین بھی خریدی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں