حکومت مدارس میں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید علوم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے ‘شہریار سلطان
جدید دور میں قلم کی جگہ لیپ ٹاپ نے لے لی ،طالبعلم کو دینی اور نصابی علوم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی‘سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور شہریار سلطان نے کہا ہے کہ خانقاہ اور مدرسہ کا ایک قدیمی تعلق ہے جو دینی علوم کے ساتھ ساتھ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو فروغ دیتا ہے، اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت دینی مدارس میں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید علوم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے جس کا واضح ثبوت دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپس کی تقسیم ہے،جدید دور میں قلم کی جگہ لیپ ٹاپ نے لے لی ہے جس سے طالبعلم کو دینی اور نصابی علوم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی۔
یہ بات انہوں نے دربار حضرت داتا گنج بخش کے سماع ہال میں دینی مدارس کے ذہین اور کامیاب 400 طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی اوقاف ومذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربا ر،پرنسپل جامعہ ہجویریہ داتا دربار مولانا مطلوب الزمان، صاحبزادہ غلام مرتضیٰ کے علاوہ طلبا وطالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سیکرٹری اوقاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس حکومت کا دست بازو ہیں ۔طلبا وطالبات کو جدید علوم سے استوار کرنا حکومت کا فرض ہے اور دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف دینی مدارس کے طلبا وطالبات کو جدید علوم تک رسائی میں مدد حاصل ہو گی بلکہ ان کا ویژن بھی بڑھے گا اور دینی علوم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری جامعات سے فارغ ہونے والے طلبا وطالبات جدید سائنسی علوم حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹیوں میں داخلہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف نے جامعہ ہجویریہ کو ماڈل مدارس کی صف میں لانے کے لئے سفارشات طلب کی ہیں اور وفاقی حکومت سے اجازت کے بعد جامعہ ہجویریہ کو ماڈل مدارس کا درجہ دے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ ہجویریہ مدرسہ کے طلبا وطالبات دیگر مدارس کے مقابلے میں قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے نظر آتے ہیں اوریہ ہمارے لئے باعث اطمینان ہے کہ یہ واحد ادارہ ہے جو روایتی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید عہد کی علوم بھی پڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا اور پنجاب بھر کے دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی