کراچی سے کنٹینر اسپیشل ٹرین کوٹ رادھا کشن ٹرمینل پہنچ گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:19

کراچی سے کنٹینر اسپیشل ٹرین کوٹ رادھا کشن ٹرمینل پہنچ گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کراچی بندرگاہ سے50 کنٹینرز پر مشتمل، ”کنٹینر اسپیشل ٹرین“کوٹ رادھا کشن کنٹینر ٹرمینل پر پہنچ گئی۔ 2008 ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی سے 50کنٹینرز پر مشتمل ٹرین کوٹ رادھا کشن پہنچی ہے۔ اس سے قبل مارچ میں14 کنٹینرز کراچی سے یہاں پہنچے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ رواں مالی سال میں مارچ تک پاکستان ریلوے کو کوٹ رادھا کشن، فیصل آباد، مغلپورہ، پریم نگراور لاہور سے فریٹ کی مد میں 93 کروڑ، 76لاکھ 35ہزار روپے کی آمدنی ہوئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے اس حوالے سے چیف ٹریفک منیجر ڈرائی پورٹس عامر بلوچ ،ڈپٹی چیف ٹریفک منیجر محمد علی چاچڑ اور ان کے رفقاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ریلوے انتظامیہ اور اسٹاف کی محنت کے نتیجے میں پاکستان ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا ہے اور تاجر وصنعت کار برادری دوبارہ ریلوے کی جانب متوجہ ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں