یمن کی خانہ جنگی سے القاعدہ اور داعش فائدہ اٹھا سکتی ہیں ،مسلم حکمران قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ صاحبزادہ حامد رضا
پنجاب کا ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے، اقتدار میں آنیوالی ہر جماعت نے کرپشن کوفروغ دیا ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ امت مسلمہ کے خلاف صلیبی و یہودی سازشیں تیز ہو چکی ہیں،یمن کی خانہ جنگی سے القاعدہ اور داعش فائدہ اٹھا سکتی ہیں ،اس لئے مسلم حکمران یمن میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ غریبوں کیلئے ریاست کب ماں کا کردار ادا کرے گی ۔پنجاب کا ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے۔اقتدار میں آنیوالی ہر جماعت نے کرپشن کوفروغ دیا ۔یمن بحران پر جذباتی فیصلوں سے گریز کیا جائے۔حکومت نے پاک فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے پارلیمنٹ کا اجلاس رسمی کاروائی ہے۔(جاری ہے)
امریکہ تقسیم کرو اور قبضہ کروکی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
یمن میں فوج بھیجی گئی تو حکومت کو شدید عوامی ردّ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔یمن میں شیعہ سنی نہیں شیعہ سلفی جنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ،یمن بحران امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے شدید خطرہ بن چکاہے۔سعودی بادشاہت کا نہیں مکہ اور مدینہ کا دفاع عالم اسلام کا فرض ہے۔فوجی عدالتیں دہشتگردی کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی ۔پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ملک دشمن قوتیں یمن بحران کی آڑ میں پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے کیلئے سر گرم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ کا حصہ بننے والی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔کراچی میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں ہو نا چاہیئے۔سابق وزیر کے قاتل بیٹے کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی ملی بھگت کا نظام عوام دشمن ہے۔سعودیہ عرب اور یمن کے تنازعات میں فوج کو ملوث کرنے سے ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو ں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت