مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پی سی بی کے احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر تنقید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 اپریل 2015 19:47

مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز  کرس گیل کی پی سی بی کے احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر تنقید

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی جانب سے پاکستانی اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کے پی سی بی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کرس گیل کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے ڈسپلن کے حوالے سے جو شور مچایا جارہا ہے وہ بے جا ہے، ان کے خیال میں احمد شہزاد ایک بہترین بلے باز اور انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور اتنے بہترین ٹیلینٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں