وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر پٹرولیم کی ملاقات،گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پربات چیت

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورتوانائی کے منصوبوں خصوصاً گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کے پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں توانائی کے متعدد منصوبوں پرتیزرفتاری سے کام جاری ہے ۔

پنجاب میں گیس سے3600میگاواٹ بجلی کے حصول کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔گیس سے1200میگاواٹ پنجاب حکومت جبکہ 2400میگاواٹ کے منصوبے وفاقی حکومت لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔ توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سستے ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پربھی تیزی سے کام کررہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں