بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستانی حسن اور لاہوری کھانوں کے شیدائی نکلے

پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مائرہ خان اچھی لگتی ہے وہ جلد بھارت میں اپنا نام بنائے گی‘لاہور میں میڈیا سے بات چیت

اتوار 5 اپریل 2015 11:29

بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستانی حسن اور لاہوری کھانوں کے شیدائی نکلے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) بھارتی گلوکار میکا سنگھ بھی پاکستانی حسن اور لاہوری کھابوں کے شیدائی نکلے۔ مائرہ خان اچھی لگتی ہے وہ جلد بھارت میں اپنا نام بنائے گی، پاک بھارت تعلقات بہتر ہونے چاہئیں‘ جب یہاں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ تین روزہ نجی دورے پر لاہور آنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے باقاعدہ میٹ دی پریس میں اپنی خوبصورت آواز میں دم مست قلندر پیش کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہوری کھانے شوق سے کھا رہا ہوں لگتا جب واپس جاوٴں گا تو وزن بڑھ چکا ہو گا۔ میکا سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے دورے کے دوران بابا بلھے شاہ کے مزار پر جانے اور سٹیج ڈرامہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لالی وڈ کی فلم مولا جٹ بار بار دیکھتے ہیں ۔ فلمی ہیرو شان پاکستان کے ہینڈسم اداکار ہیں جبکہ پاکستانی لڑکیاں حسین ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مائرہ خان اچھی لگتی ہے وہ جلد بھارت میں اپنا نام بنائے گی۔ میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔ میکا سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان سے جب بھی فلمی گانے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور گائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں