فنکاروں کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جا سکتا ، ماڈلنگ کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ‘ ماورا حسین

ماڈلنگ کا شوق بچپن سے ہی تھا ،ماڈلنگ کے ساتھ ٹی وی ڈراموں نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ‘ انٹرویو

اتوار 5 اپریل 2015 12:06

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ فنکار کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جا سکتا ،فنکار کا کام صرف اداکاری کرنا ہوتا ہے اور میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار غیر سیاسی ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر کے دوران مختلف کردار ادا کر چکی ہوں تاہم دیرینہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار ادا کروں کہ میرا نام پرستاروں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کا شوق بچپن سے ہی تھا اور ماڈلنگ کے ساتھ ٹی وی ڈراموں نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں