شوبز انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن ہے ، نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ صبا قمر

اتوار 5 اپریل 2015 12:06

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ ہدایتکاروں کے حوصلے بلند ہیں ، نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے ، شوبز انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے ہدایتکار اپنے ٹی وی ڈراموں میں نئی جدت متعارف کروا رہے ہیں جس کو ناظرین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ اگر اچھی فلم یا ٹی وی ڈرامہ انٹرنیشنل معیار کے مطابق پیش کیا جائے تو عوام اسے ضرور پسند کرتے ہیں ۔ صبا قمر نے کہا کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کا معیار دن بدن بہتر ہو رہا ہے جس کا سہرا نئے لوگوں کے سر ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں