جلد انٹرنیشنل معیار کی فلم کی ریکارڈنگ کے لئے امریکہ جاؤں گا ‘ جرار رضوی

ہمارا بھارتی فلموں سے کوئی مقابلہ نہیں ، ہمیں اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا ‘ نامور ہدایتکار کی گفتگو

اتوار 5 اپریل 2015 12:08

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) نامور ہدایتکار و سٹار میکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ میں بہت جلد انٹرنیشنل معیار کی فلم کی ریکارڈنگ کے لئے امریکہ جاؤں گا جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ میری یہ کاوش شائقین فلم کو ضرور پسند آئے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری شروع سے ہی کوشش رہی ہے کہ اچھی اور معیاری فلمیں بناؤں جس میں سو فیصد کامیاب رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ نئی اداکاراؤں میں وہ بات نہیں ہے جو ماضی کی اداکاراؤں میں تھی ۔ اب گھسے پٹے موضوعات پر فلمیں بنانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے نت نئے موضوعات پر معیاری فلمیں بنانا ہوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا بھارتی فلموں سے کوئی مقابلہ نہیں ، ہمیں اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں