اسٹیج ڈرامہ ”میری عاشقی تم سے ہے“میں اداکارہ شیبا رانی کی شاندار انٹری

اتوار 5 اپریل 2015 12:16

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )لاہور کے شالیمار تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”میری عاشقی تم سے ہے“میں میں اداکارہ شیبا رانی کی شاندار انٹری پر شائقین نے بھر پور داد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ڈرامے میں اداکارہ شیبا رانی کے ساتھ اداکارہ پائل چوہدری، شمع رانا اور سنگم رانا پرفارم کر رہی ہیں۔ طویل عرصے بعد شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے والی اداکارہ شیبا رانی نے انتہائی خوبصورت ڈانس آئٹم پیش کی ہے جس پر شائقین تھیٹر نے انہیں خوب داد سے نوازا جبکہ ڈرامہ کے ڈائریکٹر سرفراز وکی اور شالیمار تھیٹر کے چےئر مین ملک طارق نے انہیں شاندار پرفارمنس پر شاباش دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں