کپاس کی کاشت میں تاخیر سے بچنے کیلئے کاشتکار اچھی طرح پکنے کے بعد گندم کاٹتے ہی کپاس کی بوائی شروع کر دیں ‘ ماہرین زراعت

اتوار 5 اپریل 2015 15:45

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کپاس کی کاشت میں تاخیر سے بچنے کیلئے کاشتکار اچھی طرح پکنے کے بعد گندم کاٹتے ہی کپاس کی بوائی شروع کر دیں کیونکہ پچھیتی کاشت سے کپاس کی پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ پکائی کے بعد گندم کی کٹائی کے ضمن میں کاشتکار موسمی حالات کے پیش نظر فصل کو عمود ی رخ میں رکھیں تاکہ بارشوں کی وجہ سے فصل خراب ہونے کا خدشہ نہ رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں