دنیا اسلامی ممالک میں فر قہ وارانہ انتشار چاہتی ہے ، نا مو س رسالت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے

جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی موسوی کا اجلاس سے خطاب

اتوار 5 اپریل 2015 17:27

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ دنیا اسلامی ممالک میں فر قہ وارانہ انتشار چاہتی ہے ، نا مو س رسالت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے مسلمان ہر بات بر داشت کر سکتا ہے ، نبی کریم کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ہے، پا کستان کلمے کے نام پر بنا ہے اور قیامت تک قائم رہے گا ، وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ہم سب مل کر مقا بلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ پنجاب کے امیرقاضی عبدالغفار قادری نے کہا کہ اسلام کے نفاذ کی ذمے داری ارباب اقتدار پر ہے وہ اپنے منصب سے انصاف کریں گے اور قانون توہین رسالت اور دینی مدارس کے خلاف کوئی قانون پارلیمنٹ سے منظور نہ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ اسلامی شائر کے تحفظ کے لئے جہد مسلسل کی ہے اور آج امت میں وحدت کے لئے ہم کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں