مسلم لیگ (ق)بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، مہنگائی ،بدترین لوڈ شیڈنگ اور امن وامان کی خراب صورتحال پر عوام بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کو مسترد کردینگے

مسلم لیگ (ق) کے ر ہنما میاں کامران سیف کابیان

اتوار 5 اپریل 2015 17:36

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے ر ہنما و مسلم لیگ لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور اس سلسلہ میں ہماری عوام رابطہ مہم اور تیاریاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ قائدین کی ہدایت پر ورکرز ہر سطح پر پارٹی کو مضبوط ،فعال اور منظم بنارہیں ہیں بلدیاتی انتخابات میں حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں میاں کامران سیف نے کہا کہ مہنگائی، بدترین لوڈ شیڈنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال پر عوام بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کے امیدواروں کو مسترد کرکے نئی قیادت کو سامنے لائیں گے ۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں کو جس طرح فعال بنایا گیا اورعوامی خدمت کیلئے ان کو وافر فنڈز فراہم کئے گئے اور ان کے دور میں جو ریکار ڈ ترقیاتی کام ہوئے ان کے بدولت عوام آج بھی چوہدری پرویز الہٰی دور کو یاد کرتی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کروا کر عوامی خدمت کے رکے ہوئے دور کو واپس لائے گی۔جس میں ہر طبقہ فکر خوشحال و مطمئین زندگی بسر کر رہا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں