جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات میں مدد ملے گی،صاف و شفاف انتخابات ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں

صدر مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگبلال شیرازی کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 5 اپریل 2015 17:38

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے راہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے اپوزیشن کے مطالبہ پر الیکشن 2013ء میں دھاندلی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات میں مدد ملے گی اور دھاندلی کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں ۔جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے بعد45یوم کے اندر رپورٹ سے دھاندلی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو جن جن حلقوں میں دھاندلی کے بارے میں شکایات ہیں اور ان کے معاملات تاحال الیکشن کمیشن میں زیر التوا ء ہیں جوڈیشل کمیشن ان تمام حلقوں کے معاملات اپنے ہاتھ میں لیکر ان کی صاف و شفاف انکوائری کرے اور ضرورت محسوس کرے تو ان حلقوں کی دوبارہ گنتی سمیت نادرا سے ووٹوں کی تصدیق بھی کروائے تاکہ دھاندلی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام کا مطالبہ اگرچہ دیر سے قبول کیا گیا لیکن دیر آئید درست آئید کے مصداق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حقائق عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوجائیں گے۔اور اپوزیشن جماعتوں کا دھاندلی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اثرات آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی پڑیں گے اور کسی فرد یا جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی جرات نہیں ہوسکے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں