حقیقی تبدیلی کیلئے شفاف انتخاب اور احتساب ناگزیر ہے،ناصراقبال خان
اتوار 5 اپریل 2015 17:38
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدورشیخ طلال امجد،احدحنیف،صدرشیخوپورہ عمران حیدراورصدرٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدانتظامی اوربدعنوانی زوروں پر ہے۔
سیاستدانوں کی ایک دوسرے کیخلاف بدزبانی سے بدامنی یابدعنوانی ختم نہیں ہوگی۔ہرسیاسی جماعت کااپنااپنا ایجنڈا اور جھنڈاہے قومی ایجنڈا کون بنائے گا۔قومی یکجہتی کاراستہ قومی ایجنڈے اورسبزہلالی جھنڈے سے ہوکرجاتا ہے ۔ پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے شفاف انتخاب کے ساتھ ساتھ بے رحم احتساب پرزوردیاجائے۔(جاری ہے)
اگرقومی مجرمان کااحتساب نہ ہوا تو پاکستان میں خونیں انقلاب کاراستہ ہموار ہوگااورپھرسرمایہ داراشرافیہ کوپناہ نہیں ملے گی۔
وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ انسانوں کی بقاء وبہبودکیلئے مساوات اورانصاف پرمبنی نظام بنایا جائے۔ اقتدارمیں شریک سیاستدان مصلحت پسنداورایک دوسرے کے رازدار ہوتے ہیں لہٰذاء ایک چوردوسرے چورکااحتساب نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی تسلی بخش نہیں،کڑے احتساب کیلئے ایک بااختیار، خودمختار اور غیر جانبدار ادارہ بنایا جائے ۔ اگرپاکستان میں آئین بنانیوالے خود اس کااحترام اوراس کی پاسداری نہیں کرتے توعوام سے توقعات کیوں رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ چندبااثر سیاسی خاندانوں کاراج اوراقتدارکے ایوانوں میں چاپلوسی کارواج ہے۔یہ سیاسی خاندان باری باری اقتدارمیں آتے اورایک دوسرے کواحتساب سے بچاتے جبکہ عوام کا استعمال اوراستحصال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ہوتے ہوئے عام آدمی کامعیارزندگی بلندہوگااورنہ اس کی زندگی میں آسودگی آئے گی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی